بھارتی میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے شاہد آفریدی

میں ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، ہم نے انھیں کئی بار شکست دی، سابق کپتان


Sports Desk July 06, 2020
میں ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، ہم نے انھیں کئی بار شکست دی، سابق کپتان (فوٹو : فائل)

سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہاکہ کرکٹ میں ہم بھارت کی اتنی پٹائی لگاتے کہ میچ کے بعد وہ معافی مانگ رہے ہوتے تھے۔

ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی پلیئرز میچ میں پٹائی کے بعد معافی مانگ رہے ہوتے تھے، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی بھارت میں کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوا، ہم نے انھیں کئی بار شکست دی، بہت بڑے مارجن سے بھی ہرایا۔

آفریدی نے کہا کہ میں نے بھارت اور آسٹریلیا دونوں کیخلاف کھیل کر کافی لطف اٹھایا، ان ٹیموں سے مقابلوں میں آپ پر زیادہ دباؤہوتا ہے، یہ بڑی اور بہت ہی اچھی ٹیمیں ہیں، ان کی ہی کنڈیشنز میں کھیلنا بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں