کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ 5 شہری شدید زخمی

بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک July 06, 2020
بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔



ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا جس میں بھارتی قابض افواج کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |