تصویر نہ کھنچوانے پر جذباتی مداح نے عاطف اسلم کی گاڑی کیساتھ کیا کیا

تصویر کھنچوانے سے منع کرنے پر عاطف اسلم کے مداح نے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا


ویب ڈیسک July 06, 2020
عاطف اسلم نے ایک شو کے دوران اپنے جذباتی مداح کا واقعہ بتایا فوٹوفائل

گلوکار عاطف اسلم نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے جذباتی مداح کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ کس طرح ان کے مداح نے تصویر نہ کھنچوانے پر ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔

گلوکار عاطف اسلم کے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں لاکھوں مداح موجود ہیں جو ان کی آواز کے ساتھ ان سے بھی بے حد محبت کرتے ہیں۔ مشہور شخصیات خاص طور پر فنکاروں کے ساتھ ان کے جذباتی اور پاگل مداحوں کے واقعات اکثر منظر عام پر آتے رہتے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کے لیے کس حد تک پاگل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خدا سے دعا ہے کہ خانہ کعبہ میں اذان دوں، عاطف اسلم

اسی طرح کا ایک واقعہ عاطف اسلم کے ساتھ بھی پیش آیا تھا جس کے بارے میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا۔ عاطف اسلم کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نجی ٹی وی چینل کے شو مذاق رات میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ایک پاگل مداح کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری گاڑی میرے ایک دوست کے گھر کے باہر کھڑی ہوئی تھی اس وقت میرا ایک مداح آیا اور کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ تصویر کھنچوانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کی آواز میں اذان سن کر ہندو مداح کی اسلام قبول کرنے کی خواہش

تو میں نے کہا مجھے یاد پڑتا ہے میں نے تین دن پہلے تمہارے ساتھ تصویر کھنچوائی ہے جس پر اس مداح نے کہا نہیں وہ میں نہیں کوئی اور تھا جس پر عاطف اسلم نے کہا نہیں میں آپ کے ساتھ تصویر نہیں کھنچواؤں گا کیونکہ میں آپ کے ساتھ تصویر کھنچوا چکا ہوں اور پھر میں اندر چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم سے بھارتی میڈیا کی معافی

عاطف اسلم نے مزید کہا کہ جب میں دو گھنٹے بعد باہر آیا تو میری پوری گاڑی پر نشانات بنے ہوئے تھے اور گاڑی پر لکھا ہوا تھا عاطف اسلم مجھے تم سے محبت ہے۔

عاطف اسلم کا یہ واقعہ سن کر شو کے میزبان واسع چوہدری، شو میں موجود گلوکارہ آئمہ بیگ اور دیگر شرکا حیران رہ گئے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CCSkdkFhA-F/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں