کراچی کے پانچ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص

رواں سال سندھ میں پولیو کے 19 اور ملک بھر میں 57 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں


Staff Reporter July 06, 2020
والدین کے مطابق متاثرہ بچے نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پیے تھے۔ فوٹو، فائل

شہر میں پولیو وائرس کا کیس سامنے آگیا اور 5 سالہ بچے میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو سندھ کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی یو سی ون کے رہائشی 5 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، والدین کے مطابق اسے متعدد مواقع پر او پی وی دیا گیا جبکہ متاثرہ بچے نے پولیو سے بچاو کے قطرے نہیں پیے تھے۔

ترجمان ای او سی سندھ کے مطابق کووڈ 19 کے پھیلنے کے بعد عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کے اقدامات کو روکنا پڑا اور اس کے بعد سے کوئی مہم نہیں چلائی جاسکی۔ ای او سی جولائی میں کراچی میں چھوٹے پیمانے پر مہم چلانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس کے بعد اگست میں صوبے میں بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے وسیع پیمانے پر مہم چلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں سال سندھ میں پولیو کے 19 اور ملک بھر میں 57 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں