اسکولوں کے طلبا اور اساتذہ کو سیکیورٹی دی جائےایڈیشنل آئی جی

بھتہ وصولی کے حوالے سے دھمکیوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے


Staff Reporter December 10, 2013
شہریوں کو ہراساں کرنے والے جرائم پیشہ عنصر اور ان کے گروہوں کی بیخ کنی کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں کی جائے،ایڈیشنل آئی جی۔ فوٹو: اے پی پی / فائل

شہر میں پرائیویٹ اسکولز کو بھتہ مافیا کی جانب سے دھمکیوں اور بھتے کی پرچیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے پیک پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے وفد سے چیئرمین حیدر علی کی سربراہی میں خصوصی ملاقات کی۔

ایڈیشنل آئی جی نے تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات، اساتذہ و دیگر اسٹاف کی سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات اختیار کرنے اور ہر سطح پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات تمام زونل ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز کو جاری کیں، اس موقع پر ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان بھی موجود تھے۔



انھوں نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ بھتہ کلیکشن ، بھتے کی پرچیوں اور بھتہ وصولی کے حوالے سے دھمکیوں سے متاثرہ تاجروں، دکانداروں، فیکٹری اور اسکول مالکان کی جانب سے درج کردہ ایف آئی آر کے تحت ملزمان کی یقینی گرفتاریوں کے لیے ایس آئی یو سے مربوط روابط کے لیے اقدامات کیے جائیں، انھوں نے ایس ایس پی ایس آئی یو کو ہدایات دیں کہ بھتہ کلیکشن ، بھتہ پرچیوں کی تقسیم اور شہریوں کو ہراساں کرنے والے جرائم پیشہ عنصر اور ان کے گروہوں کی بیخ کنی کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں کی جائے ، انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ہر ماہ اجلاس کے اقدامات کیے جائیں تاکہ انھیں درپیش مسائل و شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں