جنید خانزادہ کی زیر صدارت ایچ یو جے کی مجلس عاملہ کا اجلاس

ہارون گل خٹک کے انتقال پر اظہار تعزیت ، ایکسپریس میڈیا گروپ دفاتر پر حملے کی مذمت

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر جنید خانزادہ کی زیرصدارت مجلس عاملہ کا اجلاس ہورہا ہے ۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

KARACHI:
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر جنید خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔

جس میں سینئر صحافی ہارون گل خٹک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس میں پی ایف یو جے کی جانب سے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے17 دسمبر کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے اور دھرنے کی حمایت اور اس میں شرکت کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفاتر پر حملے کی مذمت کی گئی اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔




علاوہ ازیں پی یو ایف جے کے اشتراک سے قومی سطح کے صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کے علاوہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی یونین آف جرنلسٹس کی تقریبات اور مختلف پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میں مختلف کمیٹیاں قائم کی گئیں جن میں ادبی اور ثقافتی کمیٹی کے لیے ناصر شیخ، اسپورٹس کمیٹی کے لیے علی نعیم اور ایجوکیشن کمیٹی کے لیے عاشق ساند کو کنوینر بنایا گیا۔ اجلاس میں یونین کے عبوری آئین کی بھی منظوری دی گئی۔
Load Next Story