نیب کا مفروراوراشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلیے اقدامات کا فیصلہ

میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال


Waqai Nigar Khusoosi July 07, 2020
نیب ضمانت پر رہا ملزمان کے خلاف عدالتوں میں اپیلیں دائر کرے گا، اجلاس میں فیصلہ۔ فوٹو، فائل

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے اجلاس میں میگا کرپشن کیسز اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ،گروہ اور فرد سے نہیں۔ نیب کی وابستگی صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے۔ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانانیب کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بی آر ٹی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں نیب اپنی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائے گا جبکہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ نیب ضمانت پر رہا ملزمان کے خلاف عدالتوں میں اپیلیں دائر کرے گا۔

اجلاس میں نواز شریف، آصف علی زرداری ،شاہد خاقان عباسی، شوکت عزیز،راجہ پرویز اشرف،سید یوسف رضا گیلانی کے کیسز سمیت شہباز شریف،اسلم خان رئیسانی، ثناءاللہ زہری،مراد علی شاہ،قائم علی شاہ، اسحٰق ڈار،خواجہ سعد رفیق، ڈاکٹر عاصم حسین، احسن اقبال،طارق فضل چوہدری، مفتاح اسماعیل، غلام سرورخان، عامرکیانی، نورالحق قادری بابرخان غوری، منظوروسان، آغاسراج درانی،سہیل انور سیال،عادل صدیقی،رﺅف صدیقی، شرجیل انعام میمن ، خورشید شاہ ، وسیم اختر سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں کے مقدمات کا جائزہ لیا گیا ۔

علاوہ ازیں بینک اسلامی، بینک آف خیبر، مالم جبہ ،بلین ٹری سونامی اور دیگر کے خلاف اب تک کی گئی تحقیقات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہانیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی پر عمل پیرا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔