انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

انتہا پسندی، قتل و غارتگری اور خواتین پر تشدد میں اضافہ ہورہا ہے، مقررین

حیدرآباد : انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ریلی میں شریک خواتین نعرے لگا رہی ہیں ۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

KARACHI:
انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹر فار ہیومن رائٹس ایجوکیشن کی جانب سے گاڑی کھاتہ سے حیدرآباد پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

جس میں تنظیم کے رہنماؤں سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین شریک تھے، شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر انسانی حقوق کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ملک میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی، قتل و غارتگری اور خواتین پر تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔




لوگوں کو حراست میں لیکر انھیں لاپتہ کردیا جاتا ہے اور انکے اہل خانہ کی جانب سے بھرپور احتجاج کے باوجود ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جاتی ہے، انھوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلیے قانون سازی کے ساتھ قوانین پر عملدرآمد کروایا جائے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے موثر اقدامات اور متاثرہ خاندانوںکو انصاف فراہم کیا جائے۔
Load Next Story