مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں نوجوان شہید
نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے
ISLAMABAD:
قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں جارحیت پسند بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے مریضوں کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
قابض بھارتی فوج نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا، لواحقین اپنے پیارے کی لاش کے لیے منتیں کرتے رہے لیکن بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لاش حوالے کرنے سے انکار کردیا۔
دریں اثنا اسی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ سے بھارتی فوج اور کشمیری پولیس پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، گزشتہ ماہ 54 نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا۔