سعید اجمل نے بھی بیٹنگ کوچ کے تقرر کی حمایت کردی

بیٹسمین رنزکریں توبولرزکوفتح کی راہ ہموارکرنے میں آسانی ہوگی،پاکستانی اسپنر


Sports Reporter December 10, 2013
ہماری ٹیم بھی اچھا پرفارم کرہی ہے، پوری کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل پیش کرکے جیت کا تسلسل برقرار رکھیں۔ فوٹو: فائل

سعید اجمل نے بھی بیٹنگ کوچ کے تقرر کی حمایت کردی، آف اسپنر کا کہنا ہے کہ بیٹسمین رنز کریں تو بولرز کو فتح کی راہ ہموار کرنے میں آسانی ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز دونوں ٹیموں کیلیے یکساں سازگار ہیں، مقابلے کانٹے دار ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کیخلاف ٹوئنٹی20سیریز کیلیے یو اے ای روانگی سے قبل لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر سعید اجمل نے میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ فٹنس کے حوالے سے کوئی مسائل نہیں تھے، لگاتار کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے پی سی بی سے آرام کیلیے کچھ وقت مانگا تھا جس کے بعد تازہ دم ہوگیا، اب عمدہ پرفارمنس کیلیے تیار ہوں،انھوں نے کہا کہ امارات کی کنڈیشنز پاکستان اور سری لنکا دونوں کیلے سازگار ہیں،ہماری طرح آئی لینڈرز بھی یہاں کافی کرکٹ کھیل چکے، انھیں بھی ہوم گراؤنڈ جیسا ماحول میسر آئے گا، حریف ٹیم کا اسکواڈ بھی مضبوط اور متوازن ہے، مقابلے کانٹے دار ہوں گے ۔



تاہم ہماری ٹیم بھی اچھا پرفارم کرہی ہے، پوری کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل پیش کرکے جیت کا تسلسل برقرار رکھیں۔ایک سوال پرآف سپنر نے کہا کہ افغانستان کیخلاف فتح آسان تھی یا مشکل یہ ضروری نہیں،جیت کی اپنی اہمیت ہوتی ہے،انھوں نے تسلیم کیا کہ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے کیونکہ بیٹسمین زیادہ رنز اسکور کریں تو بولرز کو فتح راہ ہموار کرنے میں اتنی ہی آسانی ہوگی، کوچ محمداکرم بولرز کیلیے پورا پلان تیار کراتے ہیں، اسی لیے ہماری بولنگ سب ٹیموں سے بہتر ہے، سری لنکا کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں بیٹنگ میں بھی بہتری لانے کی کوشش کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں