توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری

نواز شریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سے مفرور ہیں، احتساب عدالت


ویب ڈیسک July 07, 2020
نواز شریف جواب دینے کیلیے17 اگست کو پیش ہوں، عدالتی حکم فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اصغر علی توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کر دیا۔ اشتہار کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت اس بات پر مطمئن ہے کہ نوازشریف جان بوجھ کرعدالتی کارروائی سےمفرورہیں، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جارہی ہے ، نواز شریف ریفرنس کا جواب دینے کے لیے 17 اگست کو عدالت کے سامنے پیش ہوں۔

عدالت نے آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی نیب کو ارسال کر دیئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ آصف زرداری ایک ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے تو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں