پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا میں پرسرار طور پر لاپتہ
یاسر نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے781 کے ذریعے ٹورنٹو پہنچا تھا
اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے781 کا فضائی میزبان پرسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔
فضائی میزبان یاسر پی آئی اے کی پرواز سے ٹورنٹو پہنچا تھا، فضائی میزبان امیگریشن ہونے کے بعد اچانک ہوٹل سے غائب ہوا، کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے کینیڈین ایئرپورٹ اتھارٹی کو اطلاع دے دی ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے بھی فضائی میزبان کی کینیڈا میں پراسرار گمشدگی کا نوٹس لے لیا ہے، اس حوالے سے جنرل منیجر فلائٹ سروسز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی باضابطہ طور پر یاسر سے متعلق آگاہ کردیا ہے، فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں، واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پی آئی اے کا لاہور بیس سے تعلق رکھنے والا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہوگیا تھا جسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا لاہور ایئر بیس سے تعلق رکھنے والا فضائی میزبان کچھ عرصے بعد پاکستان واپس آگیا تھا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عمل جاری ہے۔