احتیاط نہ کرنے سے کورونا دوبارہ شدت اختیار کرسکتا ہے محکمہ صحت

کورونا کے دوبارہ پھیلنے کی بڑی وجہ عید قربان پر سماجی رابطہ بھی بن سکتا ہے، محکمہ صحت


ویب ڈیسک July 07, 2020
پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر مقامات پر سماجی فاصلے برقرار رکھے جائیں، محکمہ صحت۔ فوٹو: فائل

پرائمری ہیلتھ اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ احتیاط نہ کرنے سے دوبارہ کورونا شدت اختیار کرسکتا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں اگرچہ کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے تاہم ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے اور ماسک پہننے کا رحجان کم ہوجانے سے کورونا دوبارہ پوری شدت سے پھیل سکتا ہے، اس لیے احتیاط کرنا ضروری ہے۔

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے دوبارہ پھیلنے کی بڑی وجہ عید قربان پر سماجی رابطہ بھی بن سکتا ہے، احتیاطی تدابیر کے لیے قربانی کے جانوروں کی منڈیاں شہروں سے باہر لگائی جائیں جہاں صرف صحت مند جانور فروخت کرنے کی اجازت دی جائے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر مقامات پر سماجی فاصلے برقرار رکھے جائیں، اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔