بھتہ اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث5ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

گرفتاریاں ہاکس بے روڈ سے ہوئیں، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، چوہدری اسلم


Staff Reporter December 10, 2013
ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم گرفتار ٹارگٹ کلرز سے برآمد کیا جانے والا اسلحہ صحافیوں کودکھارہے ہیں ۔فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD: سی آئی ڈی پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے تعاون سے ماڑی پور روڈ پر چھاپہ مار کر رینجرز کے ڈی ایس آر، ایس ایچ او سول لائنز، سی آئی ڈی کے اہلکار اور خاتون سمیت10سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے5ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے۔

ایس ایس پی سی آئی ڈی گارڈن انسداد انتہا پسندی سیل چوہدری اسلم نے اپنے دفتر مں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سی آئی ڈی پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے تعاون سے ماڑی پور ہاکس بے روڈ رائس ملز کے قریب چھاپہ مار کر سعید، اورنگزیب ، محمد امین ، سعود فیصل اور ثمین کو گرفتار کر کے5دستی بم،3 کلاشنکوف اور2ٹی ٹی پستول برآمد کرلیے،اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی ڈی علی رضا اور راجہ خالد سمیت سی آئی ڈی کے دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔



چوہدری اسلم نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے عذیر جان بلوچ ملا نثار گروپ سے ہے ملزمان نے رواں سال 23 اپریل کو کو چیل چوک گبول پارک کے قریب رینجرز کے چھاپے کے دوران فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رینجرز کا ڈی ایس آر حنیف جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر شانتی کشن نامی خاتون بھی ہلاک ہوگئی، ملزمان نے28اپریل کو گبول روڈ کے قریب پولیس کی بکتر بند پر راکٹوں اور اعوان سے حملہ کیا تھا جس کے باعث بکتر بند کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر فواد جاں بحق ہوگئے،ملزمان نے اگلے روز گبول پارک کے قریب چھاپہ مار کارروائی کیلیے آنے والی پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سی آئی ڈی پولیس کا اہلکار فیاض جاں بحق ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں