تعلیمی ادارے کب کھلیں گے کل اصولی سفارشات تیار ہونے کا امکان
تمام صوبوں اور وزارت صحت حکام سے تجاویز طلب کرلی گئیں
کل ہونے والی بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں تجاویز دی جائیں گی کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے کب کھولے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کل ہو گی، جس میں تجاویز دی جائیں گی کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے کب کھولے جائیں گے، کل اصولی سفارشات تیار ہونے کا امکان ہے۔
تمام صوبوں اور وزارت صحت حکام سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں، صوبوں سے مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی، اور تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری این سی او سی ہی دے گی، ایچ ای سی حکام جامعات کھولنے سے متعلق تجاویز دیں گے۔
واضح رہے کہ کورونا کے باعث تین ماہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں اور ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہونے سے لاکھوں طلباء زیور تعلیم سے محروم ہیں۔