50 شہریوں کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے2ملزمان کاریمانڈ

ملزمان نے متحدہ کے کارکن ریاض، پرویز،ندیم اور عبدالجبارکوقتل کیا،پبلک پراسیکیوٹر


Staff Reporter December 10, 2013
ملزمان کو سی آئی ڈی نے مقابلے کے بعد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم ،اسلحہ برآمد کیا تھا۔ فوٹو:فائل

کالعدم مذہبی تنظیم کے گرفتار 2ملزمان نے سابقہ ناظم اور متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں سمیت 50سے زائد قتل کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سمیت سٹی کورٹ کی مختلف عدالتوں نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیدیا ہے، کالعدم مذہبی تنظیم کے شیخ محمد ممتاز اور محمد امین عرف معاویہ کوجسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی محمد افضل روشن ، صدر الدین بوہیو سمیت دیگر عدالتوں کے روبرو پیش کیا تھا، پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو سی آئی ڈی نے مقابلے کے بعد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم ،اسلحہ برآمد کیا تھا۔



دوران تفتیش ملزمان نے سابق یوسی ناظم محمد اکرم صدیق اور17ستمبر کو پنکچر کی دکان میں بیٹھے ایم کیوایم کے کارکن ریاض ، پرویز احمد ،ندیم اورعبدالجبار کو9ایم ایم پستول سے ببو کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ،ملزمان نے جائے وقوع کی بھی نشاندہی کی تھی ،ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کیا ہے،ملزمان نے عدالت میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں