آرٹس کونسل کے انتخابات 29 دسمبر کو ہوں گے کمشنر شعیب صدیقی

ادیبوں اور شاعروں کے الیکشن میں کسی مقنا طیسی روشنائی کی ضرورت نہیں ہے


Cultural Reporter December 10, 2013
10 دسمبرکوو وٹرلسٹ آویزاں کردی جائے گی جس پر اعتراضات11 دسمبر تک داخل کرائے جاسکتے ہیں . فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل شہر کا سب سے بڑا ادبی و ثقافتی ادارہ ہے۔

ادارے کے الیکشن 29دسمبرکو ہونگے، اس بات کااعلان انھوں نے آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس میں کیا،اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس کونسل ندیم ظفر اور اے ڈی سی اسلم کھوسو بھی موجود تھے،انھوں نے کہا کہ ادیبوں اور شاعروں کے الیکشن میں کسی مقنا طیسی روشنائی کی ضرورت نہیں ہے، 10 دسمبرکوو وٹرلسٹ آویزاں کردی جائے گی جس پر اعتراضات11 دسمبر تک داخل کرائے جاسکتے ہیں،ووٹرلسٹ کی حتمی فہرست13 دسمبر کو آویزاں ہوگی۔

صدر،نائب صدر سیکریٹری ،جوائنٹ سیکریٹری ،خازن اور گورننگ باڈی کے12 ممبران کے لیے کاغذات نامزدگی 16دسمبر شام5 بجے تک داخل کرسکتے ہیں,نامزدگی کے فارم آرٹس کونسل کے دفتر سے 13 دسمبر سے دفتری اوقات میں حاصل کرسکتے ہیں،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 دسمبر3بجے سہ پہر ہوگی، اس موقع پر امیدوار خود یا اُس کا نمائندہ اور پینل کی صورت میں ایک نمائندہ کارروائی میں شریک ہوسکتا ہے، کاغذات نامزدگی 20 دسمبر شام5 بجے تک واپس لیے جاسکتے ہیں، امیدوار وں کی فہرست 21، دسمبر کوآرٹس کونسل کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کردی جائے گی اور29 دسمبر کو جنرل باڈی کا اجلاس منقعد کیا جائے گا جس کے اختتام پر نصف گھنٹے بعد پولنگ شروع ہوگی جو 8 گھنٹے تک جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں