عزیربلوچ جے آئی ٹی تنازع عدلیہ کا فرض ہے معاملے کا جائزہ لے فواد چوہدری

پیپلزپارٹی کاموقف کہ وہ تو عزیربلوچ اورنثارمورائی کوجانتے ہی نہیں بہت کمزور ہے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک July 08, 2020
پیپلزپارٹی کاموقف کہ وہ تو عزیربلوچ اورنثارمورائی کوجانتے ہی نہیں بہت کمزور ہے،فواد چوہدری فوٹوفائل

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ علی زیدی نے عزیر بلوچ کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کاموقف کہ وہ تو عزیربلوچ اورنثارمورائی کوجانتے ہی نہیں بہت کمزور ہے، علی زیدی نے عزیر بلوچ کے حوالے سے نہ صرف سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں بلکہ ثبوت کے طور پرجے آئی ٹی رپورٹس بھی پیش کیں ہیں۔ اب عدلیہ کا فرض ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لے۔ سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔



واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سندھ حکومت کی جانب سےعزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ جاری کیے جانے پر کہا تھا کہ سندھ حکومت نے عزیر بلوچ کی 35 صفحے کی نامکمل جے آئی ٹی رپورٹ جاری کی ہے جب کہ اصل رپورٹ 47 صفحات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے عزیر بلوچ کی نامکمل جے آئی ٹی رپورٹ جاری کی، علی زیدی

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں صرف جرائم کا ذکر کیا گیا ہے، یہ نہیں بتایا گیا کہ کس کے کہنے پر جرم ہوئے اور کس طرح آصف زرداری اور فریال تالپور کے کہنے پر سر کی قیمت ختم کی گئی اور عزیر بلوچ نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کے بڑے رہنماؤں کے خلاف انکشافات پر انہیں جان سے مار دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں