صوابی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید 3 پولیس اہلکار زخمی

ڈی ایس پی علامہ اقبال نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا جہاں مقابلے میں وہ شہید ہوگئے

شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال کی فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید زخمی ہوگئے۔

صوابی کے گاؤں کالو خان میں اشتہاری ملزمان کی پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال شہید اور 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔


شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ان کی گرفتاری کےلیے نفری کے ہمراہ ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا کہ پولیس کو دیکھتے ہی انہوں نے فائرنگ کردی جس سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ہوگئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔
Load Next Story