ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبرمیں کھولنے پر اتفاق
شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس، امتحانات کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ملک کے اسکول، کالج اور جامعات کو ستمبر میں کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے مسئلے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
تمام صوبوں نے اجلاس میں اپنی آرا پیش کیں اور احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) کے ساتھ تعلیمی اداروں میں امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کرلیا گیا اور پیشہ ورانہ تعلیم کے امتحانات لینے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یکم ستمبر سے پہلے دو اجلاس منعقد کیے جائیں گے جس میں اس حوالے سے مزید تفصیلات طے کی جائیں گی۔
صوبوں سے مشاورت کے بعد تجاویز قومی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری کل دے گا۔
واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے باعث تین ماہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔