بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا

پاکستان مسلسل ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کی کارروائیوں کے بارے میں دنیا کو مطلع کر رہا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل


ویب ڈیسک July 08, 2020
پاکستان مسلسل ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کی کارروائیوں کے بارے میں دنیا کو مطلع کر رہا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل فوٹو: فائل

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اور ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک زاہد حفیظ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی جاسوس یادیو کو دوبارہ قونصلر تک رسائی کی پیشکش کی ہے، امید ہے بھارت پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب دے گا، بھارتی حکومت نے اپنا وکیل پیش کرنے کی درخواست کی ہے جس کو رد کردیا ہے، صرف پاکستانی ہائی کورٹ کے لائسنس یافتہ وکلاء پیش ہوسکیں گے، کلبھوشن یادیو یا اسکا وکیل رحم کی اپیل دائر کرسکتا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف نے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا، پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی بھارتی ہائی کمیشن اور کلبھوشن کے اہل خانہ سے ملاقات کرائی، پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کا موقع دیا تاہم کلبھوشن یادیو نے عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کر دیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے، پاکستان نے عالمی دنیا کو بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوت پیش کیے، پاکستان مسلسل ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کی کارروائیوں کے بارے میں دنیا کو مطلع کر رہا ہے، پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں