مشکوک لائسنس پر پی آئی اے کے 34کپتانوں کو شوکاز نوٹس

سی اے اے نے 14دن کے اندرتحریری طور پر جواب طلب کرلیا


طالب فریدی July 08, 2020
سی اے اے نے 14دن کے اندرتحریری طور پر جواب طلب کرلیا

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مشکوک لائسنس کے معاملے پر پی آئی اے کے توسط سے 34کپتانوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے14دن کے اندرتحریری طور پر جواب طلب کرلئے۔

سی اے اے نے کہا ہے کہ کپتان لائسنس سے متعلق ذاتی حیثیت میں اپنی صفائی پیش کرسکتے ہیں، جواب نہ دینے کی صورت میں انسانی زندگی اور املاک کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں وفاقی حکومت کو ان کپتانوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ روز بھی پی آئی اے کے خواتین سمیت 34پائلٹس کے لائسنس معطل کردیئے تھے۔ ان میں سے 18کپتانوں کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ دیگر کا تعلق لاہور اور اسلام آباد سے ہے۔

ان کپتانوں پر بین الاقوامی طور پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ سی اے اے کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتب ہوئے ہیں۔ سی اے اے کے مطابق فرانزک آڈٹ کرنے کے بعد کپتانوں کے کے لائسنس معطل کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں