ایرانی قونصل خانے پر حملے کا خطرہ سیکیورٹی ہائی الرٹ

کالعدم انتہا پسند تنظیم نے ملک میں دہشت گردی کیلیے 3 خودکش بمبار عورتوں کو تیار کرلیا ہے، ذرائع

کالعدم انتہا پسند تنظیم نے ملک میں دہشت گردی کیلیے 3 خودکش بمبار عورتوں کو تیار کرلیا ہے، ذرائع فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے انتہا پسند گروپ کی طرف سے ایرانی قونصل خانے پر حملے کے خدشے اورکراچی میں بارود سے بھری گاڑیوں کے داخلے کی اطلاع پرپولیس رینجرز اور قانوں نافذ کرنیوالے اداروں کوہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔


صوبائی محکمہ داخلہ کووفاقی وزارت داخلہ اورانٹیلی جنس ادارے کی طرف سے 2علیحدہ علیحدہ خفیہ رپورٹ بھیجی گئی ہیں جس میں بتایا گیاکہ وزارت داخلہ کو بعض انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے اطلاعات ملی ہیں کہ کالعد م تحریک طالبان پاکستان سمیت مختلف انتہا پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کراچی میں ایرانی سفارت خانے اور ایرانی دفاتر پرحملے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے۔

مراسلے میں پولیس رینجرز اور قانوں نافذ کرنے والے اداروں کوکسی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی کے مربوط انتظامات کرنے کاحکم دیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزارت داخلہ کے کرائسس منیجمنٹ سیل کی طرف سے بھیجے گئے خفیہ مراسلے بتایا گیا کہ بعض ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ کالعدم انتہا پسند تنظیم نے ملک میں دہشت گردی کا منصوبہ تیارکیا ہے اور اس مقصد کیلیے 3 خودکش بمبار عورتوں کو تیار کرلیا گیا ہے جبکہ بارود سے بھری گاڑیاں تیارکرکے روانہ کردی گئی ہیں۔
Load Next Story