کراچی میں جاری آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ
ڈی جی رینجرز رضوان اختر کی زیر صدارت ہونےوالے اجلاس میں کراچی آپریشن کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی
PESHAWAR:
کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل رضوان اخترکی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ آپریشن کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے آپریشن کو مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سندھ سمیت دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کے حوالے سے رینجرز کے ہیڈ کوارٹرز جناح کورٹس میں پیر کو ڈی جیرینجرز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ، ایڈیشنل آئی جی سندھ ، زونل ڈی آئی جیز، رینجرز کے سیکٹرکمانڈر اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں کراچی آپریشن کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی جس کا بغور جائزہ لیا گیا ۔