کراچی یونیورسٹی کے شعبۂ جُرمیات میں چوری کی واردات

چوری ہونے والے سامان میں مقالہ جات، ملٹی میڈیا، پروجیکٹر،امتحانی نتائج اور اٹینڈنس شیٹ بھی شامل ہیں


Staff Reporter July 08, 2020
وائس چانسلر نے سیکیورٹی امور کے مشیر کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہے۔ فوٹو، فائل

جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات (کرمنالوجی) میں ہونے والی واردات میں چور دفتر سے اہم دستاویزات سمیت پروجیکٹر اور کمپیوٹر بھی ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کرونا وائرس کی وبائی صورت حال کے پیش نظر بند ہے۔ اس موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور شعبہ جرمیات کے مرکزی دروازے کا تالہ توڑ کر شعبے میں داخل ہوئے اور چوری کرکے فرار ہوگئے۔

شعبے کے سربراہ غلام محمد برفت کے مطابق مقالہ جات، ملٹی میڈیا، پروجیکٹ اور امتحانی نتائج، اٹینڈنس شیٹ چوری ہوئی ہے۔ قانونی کارروائی کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

وائس چانسلر جامعہ کراچی خالد عراقی کے مطابق مشیر برائے سیکیورٹی معیز خان کو واقعے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں