کراچی میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا

کے الیکٹرک کی بد معاشیوں کو ختم کرانا ہوگا وزیر اعظم کو بھی تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے، خرم شیر زمان

بارش ہلکی ہو یا تیز بجلی جاتی ہے تو آنے کا نام ہی نہیں لیتی، شہریوں کا شکوہ ۔ فوٹو: فائل

کراچی میں پہلے ہی بد ترین لو ڈشیڈنگ جاری تھی کہ بارشوں کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی اور شہر میں 15، 15 گھنٹے بجلی بند ہونے کی شکایات موصول ہونے لگیں۔

کراچی میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا، 15، 15 گھنٹے اذیت برداشت کرنے والے شہری بارشوں کے بعد مزید مشکل میں آگئے۔


شہریوں نے کے الیکٹرک کے ناقص نظام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش ہلکی ہو یا تیز بجلی جاتی ہے تو آنے کا نام ہی نہیں لیتی جب کہ کے الیکٹرک کے ہیلپ لائن نمبر پر کال کرنے پر بجلی آنے کے صرف دلاسے دیے جاتے ہیں، کے الیکٹرک نہ تو شہر میں بلاتعطل بجلی فراہم کرسکی ہے اور نہ ہی اپنے سسٹم کو اپ ڈیٹ کرسکی ہے۔

کراچی میں بجلی کی طویل بندش پر تحریک انصاف نے بھی کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ اب کے الیکٹرک کی بد معاشیوں کو ہر صورت ختم کرانا ہوگا اس سلسلے میں وزیر اعظم صاحب کو بھی تمام تفصیلا ت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے شہر میں بجلی کی فراہمی کا دعویٰ کیا ہے۔

Load Next Story