آرمی چیف کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرزکا دورہ قبائلی اضلاع کی تعمیر و ترقی پربریفنگ

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہتر بارڈر مینجمنٹ اور باڑ لگانے کے عمل کی بھی تعریف کی، آئی ایس پی آر

پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف کو قبائلی علاقوں میں جاری منصوبوں اور سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ تصویر، آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں قبائلی اضلاع میں تعمیر و ترقی اور سیکیورٹی صورت حال پر بریفینگ دی گئی۔

فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کورہیڈکوارٹرپہنچنےپرکورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمودنےآرمی چیف کااستقبال کیا۔ آرمی چیف کو قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال ، ترقیاتی کاموں میں پیشرفت اور سماجی معاشی ترقی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی علاوہ ازیں سماجی و اقتصادی ترقی کےمنصوبوں کےبارےمیں آگاہ کیاگیا۔




آرمی چیف نےبہتربارڈرمنیجمنٹ اورباڑلگانےکےعمل کی بھی تعریف کی۔۔ عالاوہ ازیں آرمی چیف نے کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کیلئےسول انتظامیہ سےتعاون کوبھی سراہا۔
Load Next Story