لیاقت آباد صدر لیاری میں مزید 10 شکستہ عمارتوں کا انکشاف

ایس بی سی اے انجینئرزنے بارشیں شروع ہوتے ہی عمارتوں کا سروے کیا،مکینوں کو عمارتیں فوری خالی کرنے کا انتباہی نوٹس جاری


Staff Reporter July 09, 2020
ایس بی سی اے انجینئرزنے بارشیں شروع ہوتے ہی عمارتوں کا سروے کیا،مکینوں کو عمارتیں فوری خالی کرنے کا انتباہی نوٹس جاری

LONDON: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صدر ٹاؤن ،لیاری ٹاؤن اور لیاقت آباد ٹاؤن میں مزید 10 سے زائد شکستہ اور مخدوش عمارتوں کو خطرناک اور ناقابل استعمال قراردیتے ہوئے مکینوں کو عمارتیں فوری خالی کرنے سے متعلق انتباہی نوٹس جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل کی خصوصی ہدایات پر ماہرین تعمیرات اور انجینئرز پر مشتمل کمیٹی برائے خطرناک عمارات نے حالیہ مون سون بارشوں کے فوری بعد لیاقت آباد ،صدر اور لیاری ٹاؤن میں مختلف عمارتوں کا سروے کیا جس کے نتیجے میں ان علاقوں کی مزید 10 سے زائد عمارتوں کو خطرناک اور ناقابل رہائش اور استعمال قرار دیا ہے جس کے بعد ایس بی سی اے کی جانب سے 422 عمارتوں کی فہرست میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

تمام خطرناک قراردی گئی عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرنے سے متعلق مکینوں کو انتباہی نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں