یوتھ قرضہ اسکیم میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں پرویز رشید

بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے بجائے سیاسی جماعتوں کوووٹ دیا جائیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

شریف فیملی کیخلاف کیسز پی پی حکومت نے بنائے تھے، یلو کیب اسکیم میں 98فیصد ریکوری ہوئی ۔ فوٹو :فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ یوتھ قرضہ اسکیم میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں،کرپشن پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک کے لیے مسئلہ بن چکا ہے۔

وہ قومی احتساب بیورو کے تحت انسداد کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ سیمینار سے قائم قام چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ سعید احمد سرگانہ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین عادل گیلانی، ڈی جی نیب بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عزم کر چکی ہے اور قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا سربراہ قائد حزب اختلاف کو بنایا ہے تا کہ وہ حکومتی معاملات کا جائزہ لے سکیں۔




عادل گیلانی نے کہا کہ سابقہ ادوار بے پناہ کرپشن کی وجہ سے پاکستان کی عالمی سطح پر شدید بدنامی ہوئی، سروے کے مطابق موجودہ دور حکومت میں کرپشن کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم قرضہ اسکیم میں بدعنوانی اور اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں، پیلی ٹیکسی اسکیم وہ واحد قرضہ اسکیم تھی جس کے ریٹرن بینکوں کو 98فیصد وصول ہوئے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے بجائے ووٹ سیاسی جماعتوں کو دیا جائیگا اس میں دھاندلی کی کوئی گنجائش نہیں ہے
Load Next Story