آئی ایم ایف شرائط گیس کی قیمتوںمیں اضافے پرغورشروع

اسڑکچرل بینچ مارک کے تحت پی آئی اے کی نجکاری سمیت حکومت کوکئی اقدام کرناہوں گے


این این آئی December 10, 2013
ٹیرف ریشنلائزیشن کے تحت گیس کی قیمتوں سے جی ڈی پی کے 0.4فیصد کے برابراضافی ریونیوحاصل کرنا ہوگا ۔ فوٹو: فائل

لاہور: حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرط پرگیس کی قیمتوںمیں اضافے کی تجویزپر غورشروع کردیا ۔

جبکہ دسمبر2014 تک پی آئی اے کی نجکاری بھی کرناہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے گذشتہ ماہ پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے پہلے جائزے میں پاکستان کے ساتھ طے پانے والے اسٹرکچرل بینچ مارک کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔



جس کے تحت پاکستان کورواں ماہ کے آخرتک گیس کی قیمتوںمیں اضافہ کرناہو گااور ٹیرف ریشنلائزیشن کے تحت گیس کی قیمتوں سے جی ڈی پی کے 0.4فیصد کے برابراضافی ریونیوحاصل کرنا ہوگا،رپورٹ میں بتایا گیاکہ پاکستان کو جون2014 تک پی آئی اے کے 26فیصد حصص کی نجکاری کرناہوگی علاوہ ازیں پینل کوڈ 1860اور کوڈآف کریمنل پروسیجرز1898 میں بھی ترامیم متعارف کرانا ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں