راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹرپبھاکرریڈی کا ریکارڈ توڑدیا

محمد راشد نسیم کا اگلا ہدف عالمی ریکارڈز کی سینچری بنانا ہے


Sports Reporter July 09, 2020
ریکارڈ کی تصدیق گنیز بک آف ریکارڈزکیجانب سے بھی کردی گئی ہے:

راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹرپبھاکر ریڈی کا ریکارڈ توڑدیا جس کے بعد راشد نسیم کے عالمی ریکارڈز کی تعداد 56 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان راشد نسیم کے عالمی ریکارڈ بنانے کا سلسلہ تھم نہیں سکا، راشد نسیم نے بھارت کے پبھارکرریڈیوکے 3 منٹ میں 5 کلو وزن باندھ کر106 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑدیا۔ انہوں نے 152 مرتبہ گھٹنے کے وار ٹارگٹ پرمارکرنیا ریکارڈ قائم کیا، گنیزبک آف ریکارڈز کی انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرکے ریکارڈ کی تفصیل ویب سایٹ پرجاری کردی۔

واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے باوجود رواں سال کے دوران اب تک راشد نسیم 10 سے زائد ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواچکے ہیں، بھارت کے 15 سے زائد ریکارڈز توڑنے کے ساتھ 50 سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے راشد نسیم اپنی کاوشوں پرسرکاری طورپرحکومتی اعزاز کے خواہاں ہیں، راشد نسیم کے تسلیم شدہ عالمی انفرادی ریکارڈز کی تعداد 56 ہو گی ہے جبکہ ان کی اکیڈمی میں بنائے جانے والے عالمی ریکارڈزکی تعداد 70 تک جا پہنچی۔ محمد راشد نسیم کا اگلا ہدف عالمی ریکارڈز کی سینچری بنانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں