سونے کی قیمت ایکبار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگئی

فی تولہ سونا 1لاکھ 9 ہزار100روپے اور دس گرام سونا بڑھ کر93536 روپے کا ہوگیا

فی تولہ سونا 1لاکھ 9 ہزار100روپے اور دس گرام سونا بڑھ کر93536 روپے کا ہوگیا۔ فوٹو:فائل

سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1802 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، صدر صرافہ جیولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی اونس سونے کی قیمت 2ہزار ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔


دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی نئی قیمت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے بڑھنے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 93 ہزار 536 روپے پر پہنچ گئی۔

 
Load Next Story