بینکوں کے اوقات کار میں اضافہ

بینکاری کے ان نئے اوقات کار کا اطلاق 13 جولائی سے موثر بہ عمل ہوگا، اسٹیٹ بینک

بینکاری کے ان نئے اوقات کار کا اطلاق 13 جولائی سے موثر بہ عمل ہوگا، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے اوقات کار بڑھانے کے احکامات جاری کردیئے، کورونا وائرس کے سبب بینک محدود اوقات کار کے لیے کھل رہے تھے۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے جمعرات کو تمام بینکوں کے صدور کو سرکلر ارسال کیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ پیر سے جمعرات تمام بینکوں کی برانچیں صبح 9 بجے سے شام 5:30 تک عوام کے لیے کھلی رہیں گی۔


سرکلر کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے سے دو بجے تک لنچ ٹائم مقرر ہے جبکہ جمعہ کو بھی بینک صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک عوام کے لیے کھلے رہیں گے البتہ نماز جمعہ کے لیے دوپہر 01:00 تا 2:30 بجے وقفہ ہوگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینکاری کے ان نئے اوقات کار کا اطلاق 13 جولائی سے موثر بہ عمل ہوگا۔
Load Next Story