سندھ حکومت کا ریلوے پولیس کو صوبے کے حوالے کرنے کا مطالبہ
18ویں ترمیم کہ بعد ریلوے پولیس سندھ حکومت کے ماتحت ہونی چاہیے، صوبائی وزیرٹرانسپورٹ
سندھ حکومت نے وفاق سے ریلوے پولیس کو صوبے کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کہ بعد ریلوے پولیس سندھ حکومت کے ماتحت ہونی چاہیے، اٹھارویں ترمیم پر مکمل عمل درآمد کرانا وفاق کی ذمہ داری ہے جس پرعمل درآمد ناگزیر ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو مضبوط کرنے سے ہی وفاق مضبوط ہوگا، وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ ریلوے پولیس صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔