واہگہ پاکستان سے 114 بھارتیوں انڈیا سے80 پاکستانیوں کی واپسی

کورونا کے باعث پاکستانی بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے تھے جو اب واپس آئے


کورونا کے باعث پاکستانی بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے تھے جو اب واپس آئے۔ فوٹو: فائل

کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے80 پاکستانی شہری جبکہ پاکستان میں مقیم 114 بھارتی شہری واپس لوٹ گئے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے80 پاکستانی شہری، بچے، بوڑھے، خواتین اور بچے واہگہ باڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے جہاں پر کسٹم کیلرنس کے بعد انہیں گھروں میں جانے دیا گیا جبکہ پاکستان میں مقیم 114 بھارتی شہری واپس لوٹ گئے۔

واہگہ باڈر کو بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو واپس آنے کیلئے کھولا گیا۔ تاہم پاکستان میں 500 کے قریب ایسے افراد اب بھی موجود ہیں جوبھارت سے نوری ویزا پرپاکستان آئے تھے اور اب واپس جاناچاہتے ہیں، بھارت سے نوری ویزاپرپاکستان آنیوالے پاکستانی شہری اوران کے ساتھ آئے بھارتی شہری اپنی واپسی سے متعلق فکرمندہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں