برازیل کی ساکھ کو ایک اور دھچکافٹبال میچ کا وینیو جنگ کے میدان میں تبدیل

برازیلین پراسیکیوٹر نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

برازیل میں فٹ بال میچ کے دوران دو گروپ آپس میں گتھم گتھا ہیں۔فوٹو:رائٹرز

ورلڈ کپ 2014 کے میزبان برازیل کی ساکھ کو ایک اور دھچکا پہنچ گیا۔


گذشتہ دن دوران فٹبال میچ کا وینیو جنگ کے میدان میں تبدیل ہوگیا، سانتا کیٹرینا اسٹیڈیم پر کھیل کے17ویں منٹ میں ایٹلیٹکو پارانائز کے واسکو ڈی گاما کیخلاف 1-0 کی برتری لینے پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، میچ ایک گھنٹے تک رکا رہا۔

پولیس کوحالات کنٹرول کرنے کیلیے لاٹھی چارج کرنا پڑا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کیلیے پولیس کے ہیلی کاپٹر نے گرائونڈ میں لینڈکیا، ملٹری پولیس نے گرائونڈ کے باہر گشت بھی کیا، ملک کے جنوب میں واقع سانتا کیٹرینا میں میگا ایونٹ کا کوئی بھی میچ شیڈول نہیں ہے، دوسری جانب برازیلین پراسیکیوٹر نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
Load Next Story