بھارت کا مطلوب ترین گینگسٹر پولیس مقابلے میں ہلاک

وکاس دوبے وزیر اور پولیس اہلکاروں کے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت 60 سنگین مقدمات میں اشتہاری تھا

وکاس دوبے وزیر اور پولیس اہلکاروں کے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت 60 سنگین مقدمات میں اشتہاری تھا

بھارت میں اشتہاری ملزم وکاس دوبے مشکوک پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش کے شہر اوجین سے گرفتار کیا اور اترپردیش کے شہر کانپور منتقل کررہی تھی کہ اس دوران راستے میں مقابلے میں ہلاک کردیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ رستے میں قافلے کو حادثہ پیش آیا، اس دوران وکاس دوبے نے پولیس اہلکار کی پستول چھین کر بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس پر گولیاں چلائیں لیکن جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔


یہ بھی پڑھیں:بھارت میں پولیس پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت 8 اہلکار ہلاک

چند روز قبل پولیس نے وکاس دوبے کی گرفتاری کے لیے اس کے قلعہ نما گھر پر چھاپا مارا تھا جہاں گھروں کی چھتوں پر گھات لگائے مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے ڈی ایس پی دیویندرا سمیت 8 پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔

وکاس دوبے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت 60 سنگین مقدمات میں اشتہاری تھا جن میں ایک وزیر کا قتل کیس بھی شامل ہے، تاہم سیاسی اثر و رسوخ کے باعث محفوظ رہا۔ حکومت نے اس کی گرفتاری پر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔ وہ کئی بار جیل گیا لیکن ہمیشہ ضمانت پر باہر ہوجاتا۔
Load Next Story