کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری

کے الیکٹرک کے بن قاسم کے 2 یونٹ بند ہیں جب کہ باقی یونٹس بھی کم پیداوار دے رہے ہیں، ذرائع

کے الیکٹرک کے بن قاسم کے 2 یونٹ بند ہیں جب کہ باقی یونٹس بھی کم پیداوار دے رہے ہیں، ذرائع۔ فوٹو : فائل

شہر قائد میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شہر میں موسم بہتر ہونے کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ کم ہونے اور اضافی گیس ملنے کے باجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا بلکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، کے الیکٹرک کو اضافی فرنس آئل اور گیس ملنے کے باوجود مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔


لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا، صدر،کورنگی، لانڈھی، گلشن حدید، نارتھ کراچی، لیاری، کیماڑی، گلشن معمار، گلستان جوہر، گلشن اقبال، میٹھا در، کھارادر، بلدیہ، ملیر، شاہ فیصل کالونی، سرجانی ٹاؤن اور اورنگی ٹاون میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جارہی ہے جس کے باعث شہریوں کو معمول کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پی ایس او ایس ایس جی سی کے مطابق کے الیکٹرک کو مطلوبہ مقدار سے زیادہ گیس اور تیل فراہم کیا جارہا ہے جب کہ سی این جی سیکٹر اور صنعتوں کو گیس بند کر کے کے الیکٹرک کو اضافی گیس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے بن قاسم کے 2 یونٹ بند ہیں جب کہ باقی یونٹس بھی کم پیداوار دے رہے ہیں۔

 
Load Next Story