لاک ڈاؤن کے دوران چند کرکٹرز نے اپنا وزن بڑھالیا

زیادہ موٹاپا عماد وسیم اور یاسر شاہ کا نظر آرہا ہے


Abbas Raza July 10, 2020
زیادہ موٹاپا عماد وسیم اور یاسر شاہ کا نظر آرہا ہے۔

قومی ٹیم کے چند کرکٹرز نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا وزن بڑھالیا۔

لاک ڈاؤن نے کرکٹرز کا وزن بڑھا دیا، جسم پر فاضل چربی شرٹس کے اندر سے جھانکنے لگی ہے، زیادہ موٹاپا عماد وسیم اور یاسر شاہ کا نظر آرہا ہے۔ عماد وسیم کی فٹنس پہلے بھی مثالی نہیں رہی، گھٹنے کی انجری کا شکار رہنے کے ساتھ پی سی بی کے فٹنس ٹیسٹ میں بھی رعایتی نمبروں سے پاس ہوتے رہے ہیں جب کہ یاسر شاہ کی فٹنس پر بھی اکثر سوالیہ نشان لگایا جاتا ہے،اسی لیے ان کا شمار کمزور ترین فیلڈرز میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ہیڈکوچ مصباح الحق، بولنگ کوچ وقار یونس اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران پی سی بی کی جانب سے دیے جانے والے ٹریننگ پروگرام پر عمل درآمد کی وجہ سے کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی فرق نہیں پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |