ایم کیو ایم نے شادی ہالز کھولنے کی قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی

شادی ہالز کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہیں اور عام عوام بھی مشکلات کا شکار ہیں، قرارداد

شادی ہالز کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہیں اور عام عوام بھی مشکلات کا شکار ہیں، قرارداد۔ فوٹو : فائل

ایم کیو ایم پاکستان نے صوبے میں بند تمام شادی ہالز کھولنے کی قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی۔


ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے صوبے میں بند تمام شادی ہالز کھولنے کی قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز مارچ کے مہینے سے بند ہیں، شادی ہالز کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں جب کہ عام عوام بھی مشکلات کا شکار ہے لہذا تمام شادی ہالز کھولے جائیں۔
Load Next Story