پشاورہائیکورٹ نے ملٹری کورٹس سے سزا کے خلاف اپیلوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

ملٹری کورٹس سے سزایافتہ ملزمان کو فوری رہا کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ


ویب ڈیسک July 10, 2020
ملٹری کورٹس سے سزایافتہ ملزمان کو فوری رہا کیا جائے، پشاور ہائیکورٹ۔ فوٹو : فائل

پشاورہائیکورٹ نے ملٹری کورٹس سے سزا کے خلاف اپیلوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے 426صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملٹری کورٹس سے سزایافتہ ملزمان کو فوری رہا کیا جائے، ملزمان کو فئیر ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا، ملزمان کو اعترافی بیانات پر سزاء سنائی گئی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو اپنی مرضی سے اپیل دائر کرنے حق نہیں دیا گیا، زیادہ تر کیسز میں بندوبستی علاقوں سے لوگوں کو اٹھایا گیا، بندوبستی علاقوں سے کیسے لوگوں کو اٹھایا گیا ان کے پاس یہ اختیار نہیں تھا، ملزمان کو سالوں تک حراستی مراکز میں رکھا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ 196 کیسز میں حکومت اور اداروں نے عدالت کو ڈیڑھ سال میں ریکارڈ فراہم کیا جب کہ 150سے زائد اپیلوں میں ریکارڈ ابھی تک پیش نہیں کیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں