اسپیشل اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی کھلاڑیوں کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

اسپیشل اولپمکس گیمز میں پاکستان نے 23 گولڈ میڈلز سمیت مجموعی طور پر 51 میڈل حاصل کئے۔


ویب ڈیسک December 10, 2013
ان اسپیشل کھلاڑیوں پر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو یہ کھلاڑی پاکستان کا نام مزید روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں, آفیشلز۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا میں اسپیشل اولمپک ایشیا پیسیفک گیمز میں شاندار کارکردگی پیش کرنے والے پاکستانی دستے کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹریلیا کے شہر نیو کاسل میں 2 سے 7دسمبر تک جاری رہنے والے اسپیشل اولمپکس گیمز میں پاکستان کے 60 رکنی دستے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 23 گولڈ میڈلز سمیت مجموعی طور پر 51 میڈل حاصل کئے۔ پاکستانی کھلاڑی جب کراچی ایئر پورٹ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اسپشل اولمپکس میں 32 ممالک کے 2ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی اور پاکستانی دستے نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظٓاہرہ کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ قومی ٹیم کے آفیشلز نے کھلاڑیوں کی کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا، اگر ان اسپیشل کھلاڑیوں پر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو یہ کھلاڑی پاکستان کا نام مزید روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں