بابرعلی اوران کے بچوں کی دلچسپ وڈیوسوشل میڈیا پروائرل

بابرعلی سنجیدگی سے شاعری کے کچھ اشعارریکارڈ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے بچے انہیں ایسا نہیں کرنے دے رہے


ویب ڈیسک July 11, 2020
دونوں بچے پھرسے پیچھے آکرشرارتیں کرنے لگ جاتے ہیں: فوٹو: فائل

ویڈیوبنانے کے دوران اکثرگھروالے انجانے میں اوربچے جان بوجھ کرتنگ کرنے لگ جاتے ہیں جوویڈیوبنانے کے دوران ناقابل برداشت لمحات بن جاتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی ہوا پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکاربابرعلی کے ساتھ بھی جوبہت ہی سنجیدگی سے اپنی ایک وڈیوبنارہے تھے کہ ان کے بچوں نے اس دوران انہیں تنگ ہی کردیا۔

ویڈیومیں اداکار بابرعلی شاعری کی کچھ اشعاربول رہے ہوتے ہیں کہ سب سے پہلے ان کی شرارتی بیٹی آتی ہے اورکیمرے میں دیکھ کراپنے بال سنوارنے لگ جاتی ہے، اداکارکے منع کرنے پر وہ چلی جاتی ہے اور دوسرے ہی لمحے ان کا شرارتی بیٹا بھی آکر کچھ اس طرح کی ہی حرکت کرتا ہے۔

ایک بارپھراداکاراپنی ویڈیو ریکارڈ کررہے ہوتے ہیں کہ دونوں بچے پھرسے پیچھے آکرشرارتیں کرنے لگ جاتے ہیں، جس پربابرعلی کہتے ہیں جب بھی میں ویڈیو بناتا ہوں میرے ساتھ یہ ہی ہوتا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CCRZhg3laFd/"]

سوشل میڈیا پربابرعلی کی اس وڈیوکوخوب پسند کیا جارہا ہے اورمداحوں کا کہنا ہے کہ اس وڈیو نے انہیں بہت محظوظ کیا ہے۔

اس سے قبل بھی اداکارکی اپنی بیٹی کے ساتھ ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بابرعلی کی بیٹی کو مستقبل کی اداکارہ قراردیا تھا۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/EntertainemtExpress/videos/459049388296542/"]

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |