2050 کے بعد ایشیا کا کوئی ملک غریب نہیں رہے گا وزیراعظم

پاکستان چین اور وسط ایشیا کو بحیرہ عرب سے جوڑنے کیلئے راہداری پرکام کررہا ہے، وزیراعظم نواز شریف۔


ویب ڈیسک December 10, 2013
ایشیائی پارلیمانی اسبملی خطے کے ممالک کو ایک دوسرے سے قریب لانے میں اہم کردارادا کرسکتی ہے، وزیراعظم۔ فوٹو؛ ایکسپریس۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت فروغ پارہی ہے اور ملک میں جاری دہشتگردی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں 30 ممالک کے 300 مندوبین پر مشتمل ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے وفود سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ایک اہم خطے میں واقع ہے اور اپنے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان چین اور وسط ایشیا کو بحیرہ عرب سے جوڑنے کیلئے راہداری پرکام کررہا ہے، ایشیائی پارلیمانی اسبملی خطے کے ممالک کو ایک دوسرے سے قریب لانے میں اہم کردارادا کرسکتی ہے تاہم بدقسمتی سے اس خطے کے ممالک ابھی تک ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وسطی ایشیا سے توانائی کے حصول کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں، ان منصوبوں سے خطے کواقتصادی طور پر بہت فائدہ ہوگا، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی علاقائی ترقی کا مرکز بن سکتی ہے، 2050 کے بعد ایشیا کا کوئی ملک غریب نہیں رہے گا۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مں جمہوریت فروغ پا رہی ہے، پاکستان کو دہشتگردی اور توانائی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ان بحرانوں سے نمٹنے لے لئے سخت اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان میں جمہوری طریقے سے اقتدار کی منتقلی سے پارلیمنٹ مضبوط ہوئی ہے، پارلیمنٹ نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اتفاق رائے پیدا کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور سیاستدان ملک میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں تاکہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں، اپنے بچوں کے لئے مضبوط اور روشن مستقبل چاہتے ہیں، موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے سخت اقدامات اٹھا رہی ہے اور ہمیں ملک اور خطے میں خوشحالی کے لئے ماضی کو بھول کر مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |