پاکستان اوربھارت کےدرمیان ممکنہ جنگ سے 2 ارب افراد ہلاک ہو سکتے ہیں تحقیق

پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ ہونے کی صورت میں عالمی سطح پر قحط پیدا ہو سکتا ہے، رپورٹ۔


ویب ڈیسک December 10, 2013
ایٹمی جنگ سے ممکنہ طور پر دنیا سے تہذیب کا بھی خاتما ہو سکتا ہے، تحقیق۔ فوٹو؛ فائل

نئی تحقیق کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ سے 2ارب افراد ہلاک ہو جائیں گے اور دنیا میں قحط سالی پیدا ہو جائے گی۔

نوبل انعام یافتہ انٹرنیشنل فیزیشن فار پریویشن آف نیوکلئیروار کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ ہونے کی صورت میں عالمی سطح پر قحط پیدا ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر دنیا سے تہذیب کا بھی خاتما ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایٹمی جنگ چاہے محدود پیمانےپر ہو پھر بھی اس سے فضا میں موسمی تبدیلی پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ زمین پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے جس سے فصلوں کی پیداوار انتہائی کم ہو جائے گی۔

ایٹمی جنگ سے دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین میں خوراک کی شدید قلت ہو جائے گی، رپورٹ کے مطابق آج کے ایٹمی ہتھیار 1945 میں امریکا کے ہیروشیما اور ناگاساکی میں گرائے جانے والے ایٹمی بموں سے کہیں زیادہ طاقتور اور خطرناک ہیں جس میں 2 لاکھ لوگ زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اتنے پیمانے پر تباہی سے بچنے کا واحد طریقہ ایٹمی ہتھیاروں کی روک تھام اور ان ایٹمی ہتھیاروں کو مکمل طور پر تلف کرنا ہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |