عیدالاضحٰی اورمحرم الحرام میں پنجاب میں کوروناکیسز بڑھ سکتے ہیں فیاض الحسن چوہان

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نہایت مثبت اثرات سامنے آئےہیں، فیاض الحسن چوہان


ویب ڈیسک July 11, 2020
کورونا سے نمٹنے کےلیے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہیں، وزیراطلاعات پنجاب فوٹو: فائل

BANGKOK: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی اور محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران پنجاب میں کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وبا کے تدارک کے حوالے سے پنجاب حکومت ایک طویل مدتی جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، روزانہ ٹیسٹنگ کے نتائج کی بنیاد پر اسمارٹ لاک ڈاوٴن کے نہایت مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔

عید الاضحٰی اور محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران پنجاب میں کرونا کیسز بڑھ سکتے ہیں، ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کو محرم الحرام کے بعد تک پنجاب حکومت کے تحت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فیلڈ اسپتال کو رکھنے یا واپس کرنے کا فیصلہ محرم الحرام کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر کیا جائے گا، فیلڈ اسپتال صرف احتیاطی طور پر کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |