سپریم کورٹ نے چیئرمین نادرا کی بحالی کے خلاف وفاق کی درخواست ہائی کورٹ کو بھجوادی

اسلام آباد ہائی کورٹ طارق ملک کی بحالی کے لئے جاری حکم امتناعی کا فیصلہ 15 روز میں کرے، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک December 10, 2013
واضح رہے کہ حکومت نے چیئرمین نادرا طارق ملک کے کنٹریکٹ کو ختم کرتے ہوئے انہیں عہدے سے فارغ کردیا تھا۔ فوٹو: فائل

LONDON: سپریم کورٹ نے چیئرمین نادرا کی بحالی کے خلاف وفاق کی درخواست ہائی کورٹ کو بھجواتے ہوئے حکم دیا کہ ہائیکورٹ 15 روز میں حکم امتناعی کا فیصلہ جاری کرے۔

جسٹس تصدق حسین جیلانی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین نادرا طارق ملک کو بحال کرنے کا حکم امتناعی جاری کرنے کے خلاف وفاق کی درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت سپریم کورٹ نے وفاق کی درخواست کو ہائیکورٹ بھجواتے ہوئے حکم دیا کہ عدالت عالیہ طارق ملک کی بحالی کے لئے جاری حکم امتناعی کا فیصلہ 15 روز میں کرے۔

واضح رہے کہ حکومت نے چیئرمین نادرا طارق ملک کے کنٹریکٹ کو ختم کرتے ہوئے انہیں عہدے سے فارغ کردیا تھا، جس پر طارق ملک نے ہائیکورٹ اسلام آباد سے رجوع کر کے حکم امتناعی حاصل کیا تھا، ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں