امریکا کامحققین کیلیے 38لاکھ ڈالرزکی نئی گرانٹ کااعلان

امریکی پروگرام پاکستانی عوام کی اقتصادی زندگی میںبہتری لانے کاذریعہ ہے،ڈاکٹرسہیل نقوی


Numainda Express September 06, 2012
امریکی پروگرام پاکستانی عوام کی اقتصادی زندگی میںبہتری لانے کاذریعہ ہے،ڈاکٹرسہیل نقوی

WASHINGTON: امریکا نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوںمیں پاکستانی اور امریکی محققین کے لیے 37 لاکھ80ہزارڈالرز کی نئی گرانٹ کااعلان کیاہے۔

ہائرایجوکیشن کمیشن میںسائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق 5ویںمنصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میںامریکا کے قائم مقام سفیر اور ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ نے پاکستانی سائنسدان اور محققین پر زور دیا کہ وہ 30 نومبر 2012ء کی آخری تاریخ سے قبل پاک امریکا سائنس و ٹیکنالوجی فنڈ کیلیے درخواستیں دیں۔

رچرڈہوگلینڈ نے کہا پاک امریکا مشترکہ تحقیق کے اس پروگرام سے پاکستان کا نجی شعبہ مستفید ہو گا۔سفیر ہوگلینڈ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میںٹیلی میڈیسن کے منصوبے کے ثمرات سے بے حد متاثر ہوئے جس میں ٹیلی کانفرنس ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈاکٹرز پاکستان کے دوردراز کے علاقوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں ، رچرڈہوگلینڈ نے ان سترسے زیادہ مشترکہ منصوبوں کی تعریف کی جنھیں چارمراحل میںمالی اعانت فراہم کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |