بلوچستان میں کورونا وائرس کے 29 نئے کیسز تعداد 11 ہزار سے زائد ہوگئی
صوبے بھر میں اب تک 7421 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، محکمہ صحت
بلوچستان کے 6 اضلاع میں کورونا وائرس کے 29 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے بھر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 157 ہوگئی۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق ہفتے کے روز بلوچستان کے 6 اضلاع میں 29 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخص ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مصدقہ تعداد 11 ہزار 157 ہوگئی۔
مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہونے والے 11006 مریضوں میں سے 8395 کا تعلق کوئٹہ، 328 کا جعفرآڈہ ،237 کیچ، 235 کا خضدار، 221 کا مستونگ، 189 کا چاغی، 175 کا لسبیلہ، 149 کا قلعہ عبداللہ، 146 کا پشین، 130 کا لورالائی، 117 کا ڈیرہ بگٹی، 97 کا سبی، 91 کا قلعہ سیف اللہ، 67 کا صحبت پور، 66 کا جھل مگسی، 64 کا نوشکی، 60 کا قلات، 60 کا ژوب، 36 کا پنجگور، 35 کا نصیر آباد، 18 کا ہرنائی، 16 کا زیارت، 14 کا گوادر، 13 کا بارکھان، 12 کا خاران، 7 کا آواران،6 کا موسیٰ خیل، 6 کا کیچی، 5 کا شیرانی، 4 کا دکی، 3 کا سوراب، 2 کا واشک اور ایک کا تعلق کوہلو سے ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں وائرس سے متاثر ہونے والے 197 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مصدقہ تعداد 7421 ہوگی جبکہ 3610 مریض زیر علاج اور 86 کے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک وائرس سے 126 مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ 90 مشتبہ مریض بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔