ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا، ترجمان پاور ڈویژن

ویب ڈیسک  اتوار 12 جولائی 2020
بجلی کی طلب 19 ہزار 697 میگا واٹ اور مجموعی پیداوار 20 ہزار میگا واٹ ہے۔

بجلی کی طلب 19 ہزار 697 میگا واٹ اور مجموعی پیداوار 20 ہزار میگا واٹ ہے۔

 اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا۔

ترجمان پاور ڈویژن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 19 ہزار 697 میگا واٹ تک پہنچ گئی۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار میگا واٹ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی بجلی کا شارٹ فال نہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں اتوار سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کا کراچی میں اتوار سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان

کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے لئے فرنس آئل اور گیس کی سپلائی بڑھا دی ہے اور 290 ملین مکعب فٹ گیس دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کے تمام یونٹس کو چلایا جائے گا، کراچی میں اتوار سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور شہر کے تین چوتھائی حصے کو مسلسل بجلی فراہم کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔